حیدرآباد 3 مارچ : ( راست ) : حکیم محمد ظہیر احمد کلونجی والے کریم نگر کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اولڈ بازار میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان محلہ سوران کریم نگر میں عمل میں آئی ۔ حکیم ظہیر احمد نہ صرف حیدرآباد بلکہ ہندوستان اور بیرونی ملک میں بہ حیثیت حکیم کلونجی والے مشہور تھے ۔ حکیم ظہیر احمد نے طب یونانی اور خاص طور پر طب نبویؐ پر کئی ادویات پر کام کیا اور کلونجی کے دانوں سے تیل نکال کر دنیا بھر میں مقام پیدا کیا ۔ مرحوم کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو صاحبزادے جناب شوکت پاشاہ اور جناب عبدالقادر اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم پیر 5 مارچ بعد نماز ظہر مسجد اولڈ بازار بمقام کریم نگر مقرر ہے ۔ حکیم ظہیر احمد نے کلونجی کے تیل سے دیگر ادویات تیار کیے جو محمدیہ یونانی پروڈکٹس کریم نگر کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں جس کے ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹر ہیں ۔ حیدرآباد میں ایس زیڈ ایجنسی عابڈس میں محمدیہ پروڈکٹس کی دوائیں دستیاب ہیں ۔ تمام اطباحضرات اور دوا ساز کمپنیوں نے حکیم ظہیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391119651 ۔ 9502579786 پر ربط کریں ۔