نئی دہلی 27 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ ملک میں ہر گھر کے اندر 21 ویں صدی کے مالیاتی نظام کو لانچ کرے گی اس سلسلہ میں کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مملکتی وزیر فینانس جنیت سنہا نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد 21 ویں صدی کا مالیاتی نظام لانا ہے۔ ملک کے ہر گھر کو اس نظام سیف ائدہ ہوگا چھوٹے چھوٹے بینکوں کو لائسنس کے بشمول کئی مالیاتی اقدامات کئے جائیں گے۔ مملکتی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے جن دھن یوجنا شاندار کامیاب ہوا ہے اور اس سے وہ 100خاندانوں کا احاطہ کیا گیا۔
مستقبل میں انٹر نیٹ کے ذریعہ
رائے دہی ممکن: چیف الیکشن کمشنر
نئی دہلی۔/27فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف الیکشن کمیشن ایچ ایس برہما نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کے ذریعہ رائے دہی بھی ممکن ہوجائے گی اور اس سمت الیکشن کمیشن کا پہلا قدم یہ ہوگا کہ وہ فہرست رائے دہندگان ’’ بغیر کسی غلطی‘‘ کے تیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ برہما نے کہا کہ آئندہ مرحلہ اب انٹر نیٹ کے ذریعہ رائے دہی کا ہے اور اس سلسلہ میں کمیشن کی پہلی پیشرفت کا مقصد یہ ہیکہ ایسا جامع منصوبہ تیار کیا جائے جس کے تحت ووٹر لسٹ غلطیوں سے بالکل پاک ہو، البتہ انہوں نے کوئی قطعی مدت نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فنڈس، انفراسٹرکچر اور کچھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں ایسا ہوسکتا ہے۔