حکومت ہند کی پوسٹ اور پری میٹرک اسکالر شپس تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کی پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک اسکالر شپ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔ قبل ازیں ان اسکالر شپس کے لیے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی تھی ۔ سید خالد محی الدین اسد انچارج سیاست ہیلپ لائن نے بتایا کہ جو طلباء وطالبات اسکالر شپس کے لیے درخواستیں داخل کرنے سے قاصر رہے وہ کم از کم اس توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درخواستیں داخل کریں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض کالجس کے DISE CODE نہ ہونے کے باعث طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اسکالر شپس درخواستیں داخل نہ کرسکے ۔ ان کالجس کے لیے بھی DISE CODE حاصل کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ انہیں خواب غفلت سے فوری بیدار ہوجانا چاہئے تاکہ غریب اور متوسط طلبہ کی مدد ہو ۔۔