حکومت کے خلاف کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

بچکنڈہ ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : منڈل کا موضع واجد نگر میں بانسواڑہ روڈ کی سڑک پر کسانوں کا زبردست احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ موسم بارش میں فصلوں کو اور گھروں کو کافی نقصان ہوا تھا ۔ ٹی آر ایس حکومت نے جس کے فصلوں اور گھروں کو نقصان ہوا ہے سروے کر کے حکومت سے معاوضہ دینے کا تیقن دیا تھا لیکن 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک حکومت کی کوئی امداد نہ ملنے پر ایک گھنٹے سے زائد راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے اے او ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے بازی لگاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور پر زور انداز میں مطالبہ کیا کہ حکومت تلنگانہ جلد از جلد کسانوں کے مسائل کو حل کریں ۔ صبح کی اولین ساعت 9 بجے احتجاج کرنے پر ٹرافک میں زبردست خلل پڑا ۔ کافی دور تک ٹرافک جام ہوگئی تھی ۔ آر ٹی سی بسوں میں کافی مسافرین موجود تھے ۔ 20 آر ٹی سی بس روک گے تھے طلبہ وطالبات کا آج امتحان تھا ۔ ٹرافک جام ہونے سے بہت پریشان نظر آرہے تھے ۔ اس موقع پر گوپال ریڈی کھنڈہ سائیلو ٹوٹا سائیلو سمار ویلٹی بدری سائیلو سرپنچ ایریا شیخ میران محمد علی شاہ عبید اللہ خاں کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔