نئی دہلی 7اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کٹر سیاسی حریفوں ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ جماعتوں نے آج راجیہ سبھا میں مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے دفاع اور ریلویز میں راست بیرونی سرمایہ کاری مسئلہ پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے اور یہ ملک کے مفادات فروخت کردینے کے مترادف ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی کابینہ نے کل ہی ریلوے میں 100 فیصد اور دفاع کے شعبہ میں 49 فیصد راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی تھی ۔کمیونسٹ جماعتیں اور ترنمول ایک دوسرے کی کٹر حریف ہیں تاہم ایوان میں انہوں نے حکومت کو نشانہ بنانے کے مسئلہ پر مشترکہ موقف اختیار کیا تھا ۔