نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گزشتہ 45 دن سے 41 ہندوستانی حبس بیجا میں ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اِس مسئلہ پر اغواء کنندوں سے اپیل کرے کہ اِن 41 ہندوستانیوں کو آئندہ ہفتہ عیدالفطر سے قبل رمضان کے تحفہ کے طور پر رہا کردینے کی اپیل کرے۔ لوک سبھا میں یہ تجویز پیش کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج ایسا معلوم ہوتا تھا کہ عسکریت پسندوں کو جنھوں نے ہندوستانیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اُنھیں یاد دہانی کرچکی ہیں کہ عراق کی مسلح افواج نے امریکی فوج کے تخلیہ کے بعد ملک کا پورا انتظام 10 سال سے زیادہ مدت سے قبل سنبھال چکی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ مقدس ماہ رمضان جاری ہے۔ ایوان کو 41 یرغمالی ہندوستانیوں کی عید سے پہلے رمضان کے خصوصی تحفہ کے طور پر رہائی کی اغواء کنندوں سے اپیل کرنا چاہئے۔