حکومت کی نیک نامی ، ملازمین کی بہتر کارکردگی پر منحصر

سنگاریڈی میں ٹی این جی اوز کے اجلاس سے قانون ساز کونسل چیرمین سوامی گوڑ کا خطاب
سنگاریڈی۔ 31۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت کی نیک نامی ملازمین سرکار کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ۔ ملازمین سرکار عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین بنالیں۔ موجودہ ٹی آر ایس حکومت عوام دوست حکومت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تلنگانہ قانون سا ز کونسل چیرمین کے سوامی گوڑ نے آج جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں ٹی این جی او ز کے اسٹانڈنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سوامی گوڑ نے رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر ‘ ضلع جوائنٹ کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشو ر لو ‘ بیوریز کارپوریشن چیرمین دیوی پرساد کے ہمراہ ٹی این جی اوز ضلع سنگاریڈی کی جانب سے مرتب کر دہ سال 2018 ڈیئری اور کیلنڈر کا رسم اجراء انجام دیا ۔ریاستی صدر ٹی این جی اوز کے سرینواس ریڈی اجلاس کی صدارت کی ۔ کے سوامی گوڑ نے کہا کہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت گذشتہ 60 سالہ آندھرا ئی حکمرانو ںکی نا انصافیوں کے ازالہ کیلئے بنیادی سطح سے اقدامات کر تے ہوئے محکمہ آبپاشی اور زراعت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے آبپاشی پراجکٹوں بالخصوص کالیشورم پراجکٹ کی جلد تعمیر عمل میں لا تے ہوئے ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔انہوں نے ملا زمین سرکار پر زور دیا کہ وہ حکومت کے فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نا رکھیں۔ اور رشوت کے مکمل خا تمہ کی سعی کریںتاکہ ملا زمین سرکار عوام اور حکومت کیلئے جوابدہ بن سکیں۔ حکومت تلنگانہ کو یہ اعتراف ہے کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں ملا زمین سرکار کا کلیدی رول رہا ہے اور حکومت ملازمین سرکار کی تمام جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے کو شا ں ہیں۔ بیوریز کارپوریشن چیرمین دیوی پر سا د نے کہا کہ ملک میں ریاست تلنگانہ کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے کیونکہ حکومت کے فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگراموں میں ملازمین سرکار کا اہم رول ہے۔ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعد سے ملا زمین سرکار اپنی کارکردگی میں مزید بہتری پید ا کر تے ہوئے بحسن وخوبی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کی بدو لت ریاست حکومت کو اپنی نمایاں کارکردگی پر 20 سے زائد ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکر نے کہا کہ تحریک تلنگانہ میں ٹی این جی اوز قائدین کا اہم رول رہا ہے جس کی بدولت ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ممکن ہوا ہے ۔آج علیحدہ ریاست تلنگانہ ملک میں ایک مثالی ریاست کے طور پرترقی کی سمت گامزن ہے ۔ریاست تلنگانہ امن وامان کا گہوارہ ہے ریاستی حکومت عید ین او ر تہواروں کو سرکاری طور پر مناتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی ملک کے دیگر ریاستوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔سنگاریڈی ٹی این جی اوز بھون کیلئے رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کرنے 10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر وی وینکٹیشو ر لو نے ضلع سنگاریڈی کے ملا زمین سرکار کی کارکردگی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹی این جی اوز ضلع یونٹ سنگاریڈی کی جانب سے ڈئیری اور کیلندر کی اجرائی پر اپنی خوشنودی کا اظہار کیا ۔ملا زمین سرکار کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ ریاستی جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز ایم راجیندر نے اجلاس کی کاروائی چلائی ۔صدر ضلع ٹی این جی اوز سشیل با بو ‘ جنرل سکریٹری محمد جاوید علی قادری ‘ شام رائو ‘ قدیر ‘ شکیل ‘ سرینواس ریڈی ‘ وجئے لکشمی ‘ شیو شنکر ‘ جگدیش ‘ منوہرہ ‘ ریچل ‘ ممتا ‘ محمد خواجہ غوث معین الدین ہا شمی کے علاوہ 31 اضلاع سے ٹی این جی اوز کے قائدین نے شرکت کی ۔قبل ازیں سوامی گوڑ نے شمع روشن کر تے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا ۔