سنگاریڈی /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے ۔ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی مدبرانہ قیادت میں ٹی آر ایس حکومت نے اپنے 18 ماہ کے اقتدار کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کئی فلاحی و ترقیاتی اور اختراعی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ان اسکیمات کے ثمرات کو عوام کی دہلیز تک پہونچانے اقدامات کر رہی ہے ۔ لہذا ترقیاتی اسکیمات کی مقبولیت سے مطمین عوام جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد خواجہ خان ریاستی ٹی آر ایس قائد نے سنگاریڈی میں اردو میڈیا نمائدنوں سے بات چیت کریت ہوئے کیا ۔ انہوں نے 1225 اساتذہ کے منجملہ 15 ہزار 1628 اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات ، محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے 80 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری اقلیتی طلباء کیلئے 60 اقامتی اسکولس کے قیام کی منطوری اور 15 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنے تلنگانہ ریاستی کابینہ کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے ریاست تلنگانہ کے کئی تربیت یافتہ معلم و معلمات اور ان کے افراد خاندان کو خوشیوں بھری سوغات دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت سماج کے تمام طبقات کی ہمہ جہت ترقی کی پابند عہد ہے ۔ حکومت کے قیام کے روز اول سے ہی تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے برقی و پانی کی بقایاجات بلس کی معافی ایک خوش آئند اقدام ہے جبکہ غریبوں کیلئے جھنوپڑوں کی جگہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور حیدرآباد کے کئی اسمبلی حلقوں میں مکانات کی تعمیر کا کام مکمل کے قریب ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت غریب پرور ہے ۔ ہر غریب خاندان کے چہرے پر خوشحال بحال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے انتخابات میں عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے نہ صرف ان وعدوں کی تکمیل کی جائے گی بلکہ ان کے علاوہ بھی مزید فلاحی اقدامات کئے جائیں گے جو کام پیشرو حکومتوں نے گذشتہ 50 سالوں میں نہیں کئے وہ کام ٹی آر ایس حکومت نے 18 ماہ کے عرصہ میں ہی انجام دے رہی ہے ۔ جناب محمد خواجہ خان نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے جو عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیمات نافذ العمل کی ہیں ان کی ستائش عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعہ کی ہے ۔ تلنگاہن کے عوام نے ٹی آر ایس کی تائید اپنے ووٹوں کے استعمال کے ذریعہ کی ہے ۔ وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے عوام ورنگل کے طرز پر ٹی آر ایس کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ تلنگانہ عوام کی خوشحالی ہی ٹی آر ایس کا مقصد ہے ۔