حکومت کی اسکیموں سے اقلیتیں فیضیاب ہورہی ہیں یا نہیں ؟ سید غیور الحسن رضوی 

نئی دہلی : حکومت ہند او رمختلف وزارتوں کے منصوبوں اور اسکیموں کی مانیٹرنگ کیلئے زیادہ تر ریاستی سرکاروں نے ضلع وار مائناریٹی ویلفیر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ ریاستی سطح پر تشکیل ضلع وار کمیٹیوں نے منصوبوں او راسکیموں کا فائدہ ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے یا نہیں ، اس پر نظر رکھنے کا کام شروع ہوگیا ہے ۔جب صوبوں میں یہ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں وہاں بھی اس کام کو انجام دیا جارہا ہے ۔صوبائی حکومتوں کی یہ پہل خوش آئند بات ہے ۔او راب منظم طریقہ سے عوامی منصوبوں او راسکیموں کا تجزیہ کیا جاسکے گا جس سے زمینی حقیقت سامنے آئے گی ۔ اس عمل سے جہاں کہیں کوئی کمی رہ گئی ا س پر بہتر انداز میں کام کیاجائے گا ۔

قومی کمیشن مائناریٹی کے چیر مین سید غیور الحسن رضوی نے کمیشن میٹنگ میں یہ باتیں کہیں ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام ممبران نے مختلف ریاستوں میں دورہ کر کے متعلقہ کمیشن میں رپورٹ پیش کی ۔ان ممبران کو کمیشن نے مختلف ریاستوں کے متعلقہ محکموں کو موصول ہوئی شکایتوں پر جاری نوٹس او رمختلف معاملوں میں لئے گئے نوٹس پر کتنی پیش رفت ہوئی ، متاثرہ افراد اور انتظامیہ سے کارروائی رپورٹ کیلئے بھیجا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی فلاح بہبود سے متعلق منعقد ورکشاپ او رسیمینار منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومت کی اسکیموں اورمنصوبوں سے اقلیتیں استفادہ کررہی ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔