حکومت کیلئے بجٹ اجلاس مایوس کن : کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس این ڈی اے حکومت کیلئے ’’مایوس کن‘‘ کہا کیونکہ حکومت اہم قوانین منظور کروانے میں ناکام رہی اور اس نے قانون سازی کی جانچ کے مروجہ طریقہ پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔ حکومت نے پارلیمانی طریقہ کار سے گریز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور مروجہ طریقہ کار ہمارا حق ہے۔ پارٹی کی ترجمان سشمیتا دیو نے نے کہا کہ حکومت مسودات قانون کو مجلس قائمہ سے رجوع کرنے سے بھی گریز کررہی ہے۔ ان کا یہ تبصرہ حکومت کی جانب سے متنازعہ حصول اراضی قانون اور جی ایس ٹی کے اصلاحی اقدامات کی منظوری سے اپوزیشن کی شدید مزاحمت کی بناء پر حکومت کے قاصر رہنے کی طرف تھا۔