حکومت کو کسانوں کے مسائل سے عدم دلچسپی

کلواکرتی ۔ 9 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی کے بار بار منقطع ہونے سے پریشان حال کسانوں سے ہمدردی کیلئے وائی آیس آر کانگریس کے ضلع کنوینر ایڈما کشٹا ریڈی نے آج محکمہ برقی کے روبرو ایک روزہ بھوک ہڑتال کیا جہاں پر کسانوں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ شریک رہی وہاں پر بات کرتے ہوئے ایڈما نے حکومت موجودہ ان کسانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کررہی ہے اور جان بوجھ کر ان مجبور کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے جبکہ اس ضلع سے کئی کسانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن حکومت کو ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہے۔

برقی کا تو کوئی حساب ہی نہیں ہے کب آتی اور کب جاتی ہے پتہ ہی نہیں چلتا اور وولٹیج بھی کنٹرول سے باہر رہتا ہے جس کے سبب بار بار کسانوں کے موٹر جل جاتے ہیں اور بار بار برقی ٹرانسفارمرس بھی پھٹ جاتے لیکن عہدیداران اس جانب توجہ نہیں لیتے جس کے سبب مجبوراً ہم کو یہاں پر جمع ہونا پڑا انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ 7 گھنٹے بلاوقفہ کسانوں کو برقی سربراہی کی جائے اور ٹرانسفارمر کے جل جانے پر 48 گھنٹے کے اندر اس کو درست کیا جاکر نصب کیا جائے اگر یہ کام نہیں کیا گیا تو انہوں نے انتباہ دیا کہ تمام کسانوں کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر مرکزی دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر محکمہ برقی کے AD سبھاش نے آکر تیقن دیا کہ انہیں دو دن کا وقت دیا جائے جس کے اندر وہ ان تمام مسائل کا جائزہ لیا کر اس کو حل کرینگے جن کے تیقن کے بعد یہ احتجاج ختم ہوا ۔ اس احتجاج کی تائید کیلئے ضلع مستقر سے بھی کئی قائدین نے شرکت کی تھی جن میں ارشد خان ، محمود علی ثناء ، جہانگیر ، سردار ، مقامی پارٹی قائدین میں ایڈما ستیم ، محمد شاہد ، محمد مسعود احمد ، کے علاوہ دوسرے شریک تھے ۔