حکومت کرناٹک کی جانب سے اقلیتی طلبہ کو مالی امداد

گلبرگہ /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) ڈائر کٹوریٹ آف مائیناریٹیز کی جانب سے سال 2013-14 کیلئے پری میٹرک اسکالر شپ 7 لاکھ 75 ہزار طلباء کو منظور کی گئی تھی۔ جس میں سے 90% طلباء و طالبات کے لئے آن لائن رقم جمع کرائی جاچکی ہے۔ بقیہ 10% بذریعہ چیک طلباء کو روانہ کردی گئی ہے۔ اسی طرح پوسٹ میٹرک اسکالر شپ 55 ہزار طلباء و طالبات کو اور میرٹ کم میں اسکار شپ 13 ہزار طلباء و طالبات کو آن لائن کے ذریعہ ان کے کھاتوں میں رقم جمع کردی گئی ہے۔ لہٰذا سال 2013-14 کے منظور شدہ تمام اسکار شپس پہنچائے جاچکے ہیں ۔ سال 2014-15 میں پوسٹ میٹرک اسکالرشپ ایک لاکھ دو ہزار طلباء و طالبات کو اور میرٹ کم میں 25 ہزار طلباء و طالبات کو حکومتِ ہند سے راست آن لائن کے ذریعہ جمع کی جارہی ہے۔ حکومتِ ہند سے مزید معلومات حاصل کرنے لئے یا پھر status جاننے کے لئے حکومتِ ہند کے ہیلپ لائین نمبر 1800112001 پر ربط پیدا کریں۔ سال 2014-15 کیلئے پری میٹرک اسکالر شپ 9 لاکھ 76 ہزار طلباء و طالبات کو منظور کی گئی ہے۔ جس میں 80% راست آن لائن طلباء و طالبات کے کھاتوں میں رقم جمع کروادی گئی ہے۔ مابقی طلباء و طالبات کے بنک اکائونٹ نمبر نہ ہونے یا صحیح نام یا نمبر غلط درج ہونے یا پھر IFSC Codeغلط ہونے کی وجوہات سے جورقم جمع نہیں کر پارہے ہیں اسکی تصحیح کا کام چل رہا ہے۔ لہٰذا اردو CRM, Ecos اور والدین سے گذارش کی جاتی ہے کہ جن طلباء و طالبات کے اکاونٹ میں رقم جمع نہیں ہوئی ہے ایسے طلباء و طالبات کے اکائونٹ کھول کر صحیح نمبر درج کروائیں اور دیگر غلطیوں کی آئن کے ذریعے تصحیح کریں۔ جو پری میٹرک آن لائن Application تصحیح کے لئے کھلا رکھا گیا ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف مائیناریٹیز سال 2014-15 سے ایک نئی اسکیم ’’فیس ری ایمبر سمنٹ‘‘ متعارف کروانے جارہا ہے۔ ایسے طلباء و طالبات جو میرٹ کم مینس میں منتخب ہوئے ہیں وہی طلباء و طالبات فیس ریمبرسمنٹ کے بھی اہل ہیں۔ لہٰذا ن کے بینک اکاونٹس میں فیس ری ایمبر سمنٹ کی رقم جمع کردی جائیگی۔ فیس ریمبرسمنٹ کے تحت MD کورسس کے لئے 3 لاکھ تک، ایم ٹیک ، ایم بی اے کیلئے 1 لاکھ تک اور بی ای ، ایم بی بی ایس کے لئے 25 ہزار تک کی حد مقرر ہے۔ ڈائرکٹوریٹ سے جاری مسابقتی امتحان کے لئے قبل ازتربیت (Pre coaching for UPSC / KPSC exams) کے موقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں 100 طلباء وطالبات (IAS) coaching اور 200 طلباء وطالبات coaching (KAS) کو دہلی، حیدر آباد اور ریاست کے نامور خانگی اداروں کے ذریعہ تربیت دی جارہی ہے۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 89 طلباء وطالبات کے لئے تعلیمی وظائف فارن اسکالرشپس دئے گئے ہیں۔ جس کی حد 10 لاکھ تک ہے ۔ (Ten thousand) ۔ تمام والدین ،اساتذہ، طلباء وطالبات Ecosاور CRMسے اپیل کی جاتی ہے کہ آئندہ سال یعنی کہ 2015-16 میں ڈائرکٹوریٹ سے جاری کردہ اسکالر شپ اور دیگر اسکیموں سے فائد حاصل کرنے لئے جلداز جلد طلباء وطالبات کے بینک کھاتے کھلوائیں تحصیلدار کا جاری کردہ انکم سرٹیکفیٹ بنوائیں اور جلد رقم کھاتوں میں جمع کرنے کی سہولیت کے لئے آدھار نمبر بنوانے کی کوشش کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائرکٹر ڈائرکٹوریٹ آف مائیناریٹیز بنگلورو سے رابطہ کریں یا پھر ڈائرکٹوریٹ کے ویب سائیٹ سے مزید معلومات حاصل کریں ۔ویب سائٹ اس طرح ہے ۔ WWW.gokdom.kar.nic.in۔