پٹنہ۔/10جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر جے ڈی ( یو ) لیڈر نتیش کمار نے آج نریندر مودی حکومت کے پہلے عام بجٹ کو مایوس کن قرار دیا، اور کہا کہ بجٹ میں بہار جیسی پسماندہ ریاست کیلئے ’ اچھے دن‘ کہیں نظر نہیں آئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جیسا کہ پارلیمانی انتخابی مہمات کے دوران ریاست بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ یا ریاست کو خصوصی پیاکیج دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت عوام کے ووٹس حاصل کرنے کے بعد سب کچھ بھول چکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاست بہار بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے یجنڈہ میں شامل نہیں۔