حکومت کام کم باتیں زیادہ کررہی ہے

کلواکرتی میں تلگودیشم نائب صدر پی راملو کا الزام
کلواکرتی۔یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر تلگودیشم پارٹی پی راملو نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ حکومت کام کم باتیں زیادہ کررہی ہے اور جب کبھی بھی اس حکومت کو اپوزیشن صحیح راستہ دکھاتی ہے تو فوراً یہ حکومت ان نمائندوں کو باہر کا راستہ دکھاتی ہے جبکہ یہ حکومت توڑ پھوڑ کی سیاست کررہی ہے جب تلنگانہ ریاست کے لئے جدوجہد کا وقت تھا ہر ایک شخص اور ہر پارٹی کے قائد نے تلنگانہ کے لئے جدوجہد کیا تھا جس کے سبب تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ انتخابات کے موقع پر عوام نے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اسی حکومت کو آگے بڑھایا تھا اور امید کی تھی کہ شائد واقعی بنگارو تلنگانہ کا قیام عمل میں آئے گا لیکن 16 ماہ کی حکومت میں اس پارٹی نے ہر ایک مجاہد تلنگانہ کی آرزو کا گلہ گھونٹا ہے۔ ہاں اس پارٹی کے وزراء قائدین ضرور بنگارو بن گئے ہیں لیکن تلنگانہ بنگارو تلنگانہ نہ بن سکا کیوں کہ تلنگانہ ریاست ترقی کرسکتی ہے جب کے یہاں کا کسان خودکشیوں پر مجبور ہورہا ہے۔ یہاں کے کسان پہلے تو بارش نہ ہونے اور قحط سالی کے سبب پریشان ہیں تھوڑے بہت کسان کچھ اناج لے کر آرہے ہیں تو حکومت کے شرائط کے سبب مایوس ہوکر خودکشی کررہے ہیں۔ یہ حکومت کسان دشمن حکومت بن گئی ہے۔ شہرت پر زیادہ خرچ کررہی ہے جبکہ یہاں کے عوام کو خوشحالی اور ترقی اہم لیکن یہ حکومت ڈبل بیڈروم واٹر گرڈ اسکیم لاکر اس کی تشہیر پر کافی خرچ کررہی ہے۔ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کسانوں سے ہمدردی کرے۔ اس ضلع کو قحط سالی ضلع قرار دے کر ہر کسان کو فی ایکڑ 20 ہزار روپیہ ایکس گریشیا دے اور کسانوں کو ہر طرح کی مدد، اناج، یوریا وغیرہ سب فری مہیا کرے اور خودکشیاں کرنے والے تمام کسانوں کو جب سے یہ حکومت بنی ہے ہر ایک کسان کو 6 لاکھ ایکس گریشیا دے۔ اس موقع پر کلواکرتی تلگودیشم کنوینر بالا سوامی گوڑ، ضلع سکریٹری محمد صادق، دامودھر، پروتال وغیرہ موجود تھے جبکہ اس موقع پر پی راملو سابقہ ایم ایل اے کلواکرتی کو تلگودیشم کا قومی نائب صدر بن جانے پر بکثرت گلپوشی کی گئی ہے۔