نئی دہلی ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے کے کارتی چدمبرم مسئلہ پر پارلیمنٹ کی کارروائی مخلوط کردینے کی پرواہ کئے بغیر کانگریس نے آج حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی تنازعہ اور روہت ویمولا خودکشی مسئلہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی خبریں پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کچھ بھی نہیں سوج رہا ہے اس لئے وہ پارلیمنٹ کی توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی خبریں پیش کررہی ہے۔ اس سے اس کی دلت دشمن اور طلبہ دشمن پالیسیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی پارلیمنٹ کو گمراہ کررہی ہیں اور بجٹ کے افراط زر کی وجہ سے مایوس سیاستدانوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں ماضی میں بھی جب حکومت نے دفتروں پر دھاوے کئے تو بعد میں اس نے غیرضروری تنازعات پر زور دیا تھا۔