حکومت ٹاملوں کی ثقافتی خواہشات کو پورا کرے گی: مودی

نئی دہلی، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جلي کٹو پر ٹامل ناڈو حکومت کے آرڈیننس کے مسودے کو کل مرکز کی منظوری ملنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ٹامل عوام کی ثقافتی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسٹر نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’ہمیں ٹامل ناڈو کی مضبوط ثقافت پر فخر ہے ۔ ٹامل لوگوں کی ثقافتی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ‘‘۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ٹامل ناڈو کی ترقی کیلئے مکمل طور پابند عہد ہے ۔