حکومت نیشنل اسپورٹس کو باقاعدہ بنائے گی: صدر جمہوریہ

نئی دہلی۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت نے آج وعدہ کیا ہے کہ وہ اسپورٹس کے فروغ کے لئے اور ترقی کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرے گی اور خصوصاً دیہی اسپورٹس کو فروغ دینے کے لئے قومی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ نئی حکومت اسپورٹس کو بہتر ترقی فراہم کرنے کے علاوہ قومی تعلیمی پالیسی کو بھی باقاعدہ بنائے گی اور ہر ریاست میں آئی آئی ٹی ایس اور آئی آئی ایم ایس کا قیام بھی عمل میں لائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ سسٹم کا آغاز کرے گی جس کے ذریعہ ہندوستان میں اسپورٹس کو فروغ اور خصوصاً دیہی اسپورٹس کو فروغ دیا جائے گا۔