حکومت مہاراشٹرا کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ناسک۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریسی کارکنوں نے آج بی جے پی ۔ شیوسینا زیرقیادت حکومت مہاراشٹرا پر الزام عائد کیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے سے قاصر رہی ہے ۔ پارٹی کارکنوں نے کل پورے شہر میں ریاست حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جیسے ’’ اب کی بار مہنگی سرکار ‘‘ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایک سالہ دور حکومت والی حکومت مہاراشٹرا دہل کر رہ گئی تھی ‘چونکہ اس حکومت نے گذشتہ سال 31اکٹوبر کو اقتدار سنبھالا تھا ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بشمول دالیں بہت زیادہ ہوچکی ہیں ۔ صدر ممبئی کانگریس شرد آہیڑ نے آج کہا کہ بی جے پی حکومت اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے سے قاصر رہی ہیں ۔ سابق ریاستی وزیر شوبھا بچاؤ اور بعض مقامی کانگریسی کونسلرس نے احتجاج میں شرکت کی ۔ انہوں نے مہنگائی رتھ کے ساتھ جلوس نکالا جس پر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سوار تھی۔