حکومت مہاراشٹرا پر قرضوں کا زبردست بوجھ

ممبئی ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تقریباً 3 لاکھ کروڑ کے قرضوں میں پھنسی ہوئی حکومت مہاراشٹرا ترقیاتی مقاصد کے لیے 4 فیصد سود پر بیرونی ممالک سے قرض حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس سدھیر منگتیور نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مارچ 2015 میں کل قرضے 3.18 لاکھ کروڑ تک پہنچ گئے جو کہ مارچ 2005 میں 1.24 کروڑ تھے ۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی شکل میں 2015 میں 65 ہزار کروڑ ادا کئے جارہے ہیں جو کہ 2005 میں 19 ہزار کروڑ تھے ۔
فلم انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ ہڑتال سے دستبردار
پونے / دہلی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے احتجاجی طلبہ نے گزشتہ 139 یوم سے جاری ہڑتال سے آج اچانک دستبرداری اختیار کرلی جو کہ باوقار انسٹی ٹیوٹ کے صدرنشین کی حیثیت سے بی جے پی رکن اور ٹی وی ایکٹر گجیندر چوہان کے تقرر کے خلاف ہوں۔ تاہم طلباء نے بتایا کہ یہ احتجاج پرامن طریقہ سے جاری رہے گا۔ ہڑتال سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایف ٹی آئی آئی اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن لیڈروں نے مرکز میں برسر اقتدار دائیں بازو کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسوسی ایشن کینمائندہ وکاس ارس نے پونے میں بتایا کہ طلباء کے عظیم مفاد میں ہڑتال ختم کردینے کا جتماعی فیصلہ کیا گیا اور طلباء فی الفور کلاسیس سے رجوع ہوجائیں گے ۔