کورٹلہ 30ا گسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا ابوالکلام ویلفیر سوسائٹی کے قائدین نے محمد مبین پاشاہ کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمو د علی سے ملاقات کی۔ اس موقع ٖڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو ایک یاداشت پیش کی گئی ۔جس میں کورٹلہ میں مسلمانوں کے لیئے ایک منرل واٹر پلانٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ ٹی آریس کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا گیا اس پر عمل آوری کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹرجناب کے چندراشیکھر راو مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیئے کافی سنجیدہ ہیں۔خصوصی کمیٹی کے زریعہ غور وخوص کے بعد 12فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر یہ تحفظات جاری رہیں۔جس کیلئے مزید وقت درکار ہے۔مساجد اور عیدگاہوں کے لیئے فنڈس کی اجرائی تلنگانہ حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے۔اس موقع پر کورٹلہ اسٹامپ وینڈر محمد مصور اور واسق الرحمن نے اسٹامپ کے لیئے 5پرسینٹ سے 10پرسینٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس پر ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے کہا کہ جلد سے جلد حکومت اس پر بھی عمل کرے گی ۔اس موقع پر محمد عبدالمصور ،محمد نجیب ،واسق الرحمن،ظہیر الدین موجود تھے۔