حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے:مریم

لاہور۔4 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔مریم نوازنے پیٹرول مہنگا کرنے کی سفارش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے روزگار رُک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں، جبکہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی ہیں۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ حکومت بتائے کہ مجبور عوام ان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟