حکومت سے مبینہ تعاون پر دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 8 افراد کا قتل

بغداد 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے کہاکہ اُس نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں 8 افراد کو مبینہ طور پر حکومت اور فوج کے علاوہ بین الاقوامی فضائی حملوں میں تعاون کرنے کے جرم میں ہلاک کردیا ہے۔ کل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئی تصویریں شائع کی گئی ہیں۔ عسکریت پسندوں نے 8 داڑھی والے افراد کے جو نارنجی جمپ سوٹس میں ملبوس تھے سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جھلکی پیچھے سے لی گئی ہے چنانچہ مقتولین کے چہرے نظر نہیں آرہے ہیں۔