جدہ ۔20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت سعودی عرب نے اس سال عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے اب تک 63لاکھ عمرہ ویزا جاری کئے ۔ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران جاری کردہ ویزوں میں 9لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت حج کے ڈائرکٹر محمدال بجوائی نے بتایا کہ اس عمرہ ویزا میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جاری کردہ عمرہ ویزا شامل نہیں ہے جس میں ویزا کی تعداد بڑھنے کی توقع ہے ۔ البجوائی نے کہا کہ ویزا ختم ہونے کے بعد ٹھہرنے والوں کی 1.4فیصد درخواستوں کو مسترد کردیا گیا ہے جو عازمین ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد زائد مدت تک ٹھہرتے ہیں وہ ان کی صحت کی بنیاد پر ہوتا ہے یا پھر روانگی میں تاخیر یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے لیکن جو عازمین قصداً ویزا ختم ہونے کے بعد ٹھہرتے ہیں ان کی درخواستیں مسترد کی جارہی ہے ۔ اس وقت سعودی عرب میں 48عمرہ سرویس فراہم کرنے والے ادارہ ہیں جو وزارت حج اور وزارت داخلہ کے نمائندے ہیں ۔ دیگردو ہزار بیرونی ایجنٹس ہیں ۔