سری نگر ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پی ڈی پی امکان ہے کہ بی جے پی سے اتحادکو قطعیت دے گی ۔ بعض اہم مسائل پر بی جے پی سے تیقنات دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ دونوں پارٹیوں نے حکومت تشکیل دینے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا ہے تاکہ ریاست میں معلق اسمبلی کے بعد پیدا شدہ جاریہ سیاسی تعطل کو ختم کیا جاسکے ۔ پی ڈی پی کے بانی صدر مفتی محمد سعید کی دو دن قبل گورنر این این ووہرا سے ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اور ریاست میں تشکیل حکومت کیلئے راہ ہموار ہوگی ۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ہمارے قائدین کے درمیان تشکیل حکومت کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ بعض مسائل پر بی جے پی واضح تیقن دیں۔ ہم بی جے پی کے تیقن پر مطمئن ہونے کے بعد ہی حکومت بنانے کیلئے دعویٰ پیش کریں گے ۔ آنے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں حکومت کی تشکیل نہایت ہی ضروری ہے ۔ غلام نبی آزاد کی قسمت کا فیصلہ بھی جموں و کشمیر کی حکومت کے قیام پر منحصر ہے‘ کیونکہ راجیہ سبھا میں کانگریس کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے غلام نبی آزاد کو منتخب کرنا ضروری ہے ۔ دہلی میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے بغیرحکومت نہیں بن پائے گ