کریم نگر میں ٹی پی سی ترجمان آر رامیاراؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 4 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر کے ٹی آرلوٹ لیئے ہوئے مال کی حفاظتی انتظام کے لئے بیرونی دور ے کر رہے ہیں ۔ ٹی پی سی سی ترجمان آر رامیا راؤ نے الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ۔ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بیرونی سرمایہ داروں کو ہماری ریاست میں صنعتوں کے قیام اور سرمایہ مشغول کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بیرونی دورہ کر رہا ہوں کہنے والے وزیر کے ٹی آر تا حال ریاست میں کوئی ایک بھی صنعت کار کو لا نہیں پائے ہیں جو صنعتوں کا یہاں قیام ہونے والا تھا وہ بھی آندھراپردیش کی طرف سے منتقل ہو رہے ہیں اور کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں کوئی بھی سی ایم اپنے بیٹے بیٹی بھانجے کو کابینی درجہ کے عہدوں پر فائز نہیں کیا ۔ ریاست میں خاندانی حکومت اقتدار چل رہا ہے ۔ بی سی سیل صدر کانگریس سابق ضلع صد ر گوگیلا جے سری ضلع کانگریس ترجمان رحمت جن مکالہ ‘ پروین وغیرہ شریک تھے ۔