حکومت اسپورٹس ٹیلنٹ کا حوصلہ بڑھائے گی

بین الاقوامی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی مقصود ، وزیراسپورٹس کا بیان
نئی دہلی ۔18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کھیل کود کے شعبہ میں ملک کے امکانات کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکومت متعدد اسکیمات شروع کررہی ہے تاکہ اسکولس ، کالجس اور یونیورسٹیز میں ٹیلنٹ کھوج کر اُنھیں اُبھارا جاسکے اور بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے کے قابل بنایا جائے ، راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر اُمور نوجوان اور کھیل کود سرب نندا سونوال نے کہاکہ حکومت نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ اسکیم کا آئندہ مالی سال سے آغاز کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ حکومت نے نیشنل اسپورٹس اکیڈیمیاں قائم کی ہیں اور اسپورٹس سائنس کے کورسس شروع کئے جارہے ہیں۔