لکھنو۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش کی جانب سے 81 بڑے سرمایہ کاری پراجکٹس جن کی تخمینی لاگت ساتھ ہزار کروڑ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ان پراجکٹس کا مذاق اُڑاتے ہوئے چالیس سیکنڈ کی ایک ویڈیو جاری کی ۔ اکھلیش یادو نے ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے بی جے پی کے 2017 اسمبلی انتخابات منشور کو لیکر ’’ تمہارا انتظار ہے ‘‘ پروگرام کو پیش کیا اور اکھلیش یادو نے وزیراعظم پر الزام لگایا کہ وہ پراجکٹس کے نام پر ریاستی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ’’ انتظار ہے تمہارا ‘ انتظار ہے تمہارا ‘‘ اس ویڈیو پروگرام کے شروعات میں پہلا موضوع ’’ کسانوں کی معاشی امداد ‘‘ 15منٹ میں ایمبولنس سرویس اور ’’ پولیس مدد 15منٹ میں ‘‘ ہر ہاتھ کو کام کا حق ’’ مفت لیاپ ٹاپ اور وائی فائی ‘‘ ’’ سکھشا مترا مدد ‘‘ ’’ خواتین کی حفاظت ‘‘ ’’ دیہاتی ترقی ‘‘ تمدن ترقی ‘‘ سب کچھ لاپتہ ہیں اور عوام ان وعدوں کے انتظار میں ہے ۔ مسٹر مودی آج اترپردیش کا دورہ کریں گے اور یہ اس ماہ کا ان کا چھٹواں ریاستی دورہ اور لکھنو کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔