حکمرانی نہیں کرنا ہوتو اقتدار چھوڑ دیں عام آدمی پارٹی کو چدمبرم کا مشورہ

ڈاوس ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیرفینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کو اگر حکمرانی کرنے کا ہنر نہیں آتا تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’وہ (دھرنا ) حکمرانی نہیں ہے۔ وہ حکمرانی سے دوری اختیار کرنا ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ حکمرانی کیسے کی جائے تو دستبردار ہوجائیں‘‘۔ ورلڈ اکنامک فورم میں این ڈی ٹی وی پیانل مباحث میں ’انڈیا آوٹ لک‘ پر سیشن کے دوران کجریوال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چدمبرم نے کہا، ’’کسی نے مجھے ایس ایم ایس بھیجا، اس میں کہا گیا کہ وشنو نے ارجن سے کہا کہ اپنا دھرم نبھائیں، لیکن اس نے کجریوال سے کہا کہ دھرنا منظم کریں‘‘۔