حکایت سعدی ؓ

حضرت سعدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ بچپن میںمجھے عبادت کا بہت شوق تھا ۔ میں اپنے والد محترم کے ساتھ ساری ساری رات جاگ کر قرآن مجید کی تلاوت اور نماز میں مشغول رہتا تھا ۔
ایک رات والد محترم اور میں حسب معمول عبادت میں مشغول تھے اور ہمارے قریب ہی کچھ لوگ فرش پر پڑے غافل سو رہے تھے ۔میں نے ان کی یہ حالت دیکھی تو اپنے والد صاحب سے کہا کہ ان لوگوں کی حالت پر افسوس ہے! ان سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ اٹھ کر تہجد کی نفلیں ہی ادا کرلیتے ۔ والد محترم نے میری یہ بات سنی تو فرمایا: بیٹا! دوسروں کو کم درجہ خیال کرنے اور برائی کرنے سے تو بہتر تھا کہ تو بھی سوتا پڑا رہتا ۔