حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ

دفاعی سسٹم کا بروقت استعمال، لانچنگ پیاڈ بھی مسمار
صنعا۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے اس پار سے باغی حوثیوں کی جانب سے جنوبی ریجن خمیس مشیط اور ابھا شہروں پر داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیئے۔ یہ میزائل منگل کے روز داغے گئے، جن سے کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل منگل کے روز صبح سات بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی ائر ڈیفنس نے ان میزائلوں کو ایک ہی آن میں اپنے دفاعی سسٹم کو روبعمل لاتے ہوئے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔