عیدالاضحی کے موقع پر عدن سے عوام کے نام تہنیتی پیغام
صنعاء ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صدر منصور ہادی نے عدن پہنچنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا کا خاتمہ نوشتۂ دیوار ہے۔وہ عید الاضحی کے موقع پر عرب اور اسلامی دنیا کو مبارکباد کا پیغام دے رہے تھے۔ یہ عید یمنی صدر کے چھ مہینے بعد اپنے ملک واپسی کے دو روز بعد آئی ہے۔ منصور ہادی نے حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے پیروکاروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف ان باغیوں نے مملکت کے مختلف حصوں میں ظالمانہ لڑائی چھیڑ رکھی ہے جس کا نشانہ بے گناہ افراد بن رہے ہیں۔ اس میں ریاست کی سیول اور فوجی صلاحیت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہ باغی گروہ کو مختلف محاذوں پر یکے بعد دیگرے شکست کا سامنا ہے اور جلد ہی ان پر قابو پا لیا جا جائے گا۔ ریاست کی ساکھ بحال کرنے کے لئے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں ان سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اب تک باغیوں کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔