حوثی شدت پسندوں نے 2 یمنی وزراء اغواء کر لئے

صنعاء ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ انقلابی گروپ نے سبکدوش حکومت میں شامل وزیر صنعت وتجارت اور یمنی سماج پارٹی کے سرکردہ رہ نما محمد السعدی کو گرفتار کر لیا ہے۔یمنی وزیر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ محمد السعدی کو جنوبی صنعاء میں 100 کلومیٹر دور ذمار کے مقام سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملنے عدن جارہے تھے۔حوثی شدت پسندوں نے سوموار کے روز وزیر صنعت وتجارت کو صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کرنے سے بھی روک دیا تھا جس کے بعد وہ بذریعہ سڑک عدن روانہ ہوئے تھے۔