حوثی باغی جنگجوؤں کی حکومت نیشنل سالویشن

دبئی، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)  یمن کے ایران نواز جنگجو گروپوں نے اپنی حکومت ‘نیشنل سالویشن’ قائم کر لی ہے اور اس نے عدن کے سابق گورنر عبدالعزیز صالح الحوثی کو اپنا وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔ حوثی باغیوں کی حکومت یمن کے جنوب میں بین الاقوامی حمایت یافتہ صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت کی متوازی ہوگی اور اس سے یمن میں امن معاہدے کی راہ میں مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ حوثیوں نے حکومت کا قیام اپنی اولین سیاسی کونسل کے فیصلے کے بعد کیا ہے ۔سیاسی کونسل کا قیام جولائی میں کیا گیا تھا۔ اس کونسل کو سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت حاصل ہے ۔ یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کی تشکیل سے یمن میں امن معاہدے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔یمن کی جنگ میں اب تک 6600 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔