ریاض۔ 25 جون (سیاست ڈا ٹ کام)سعودی عرب نے آج کہا ہیکہ یمن کے شیعہ باغیوں نے سرحدی علاقہ پر دو علحدہ حملے کئے جس میں 3 سعودی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ کل رات کئے گئے ان حملوں سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہیکہ سعودی زیرقیادت تین ماہ سے جاری حملوں کے باوجود حوثی باغی اب بھی جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔