حوثی باغیوں کا نیا میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا

ریاض ۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی افواج نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق یہ میزائل حملہ جنوبی شہر نجران کے قریب کیا گیا۔ اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اس سے قبل یمن میں حوثی باغیوں کے خبر رساں ادارے صبا نیوز نے بتایا تھا کہ باغیوں کی جانب سے سعودی نیشنل گارڈز کی نجران چھاؤنی پر داغے جانے والے اس میزائل نے دشمن کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔