صنعا۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے حوثی قبائل نے سعودی عرب کے جزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق حوثی قبائل کے مسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔مارچ 2015 سے حوثی قبائل کے خلاف یمن میں لڑائی میں شامل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے فوری طور پر جزان ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔