حوثیوں کا سعودی ایربیس پر بیالسٹک میزائل حملہ،فضاء میں ہی مار گرایا گیا

صنعاء ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمنی شیعہ حوثیوں نے منگل کو کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کی ملٹری ایربیس پر سعودی فضائی سرحد پر بیالسٹک میزائل فائر کئے ہیں ۔ سعودی عرب نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی بیالسٹک میزائل ریاض پر فائر کئے ہیں۔ سعودی عرب کے ’’العربیہ ٹی وی ‘‘نے توثیق کی کہ دو بیالسٹک میزائل حوثیوں نے داغے تھے جسے فضاء میں ہی مار گرایا گیا۔