حوثیوں نے دو سعودی فوجی قیدی بنالئے

صنعاء ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دو فوجی یمن کے حوثی باغیوں نے اغوا کر لئے ہیں۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنے اسیر فوجیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت موجود ہے۔ انہیں حوثی ملیشیا نے اپنے ہاں قید کر رکھا ہے۔ سعودی فوجیوں کو یمن میں جنگی قیدی بنایا گیا ہے۔ جنرل العسیری کے مطابق کہ سعودی عرب کی فوج کے تین سپاہیوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہمیں اس بات کا قطعی علم نہیں کہ لاپتہ افراد زندہ ہیں یا انہیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔