حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ اور اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کی بابرکت تکمیل کے موقع پر 25 ربیع الاول بروز شنبہ کو جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک بمقام حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم منعقد ہوگا ۔ 4 ساعت شام سے قرآن خوانی ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز مغرب نگران جشن کا ’ آمد رحمت ‘ کے زیر عنوان خطاب ہوگا ۔ بعد نماز عشاء رسول اللہ ؐ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ میلاد عشائیہ کے بعد جلسہ میلاد رحمتہ للعالمینؐ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری کا خیر مقدمی خطاب ہوگا ۔ نگران جشن کے علاوہ سادات کرام ، مشائخین عظام ، علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔