حمیدیہ میں آج تیسری محفل حضرت خواجہ غریب نوازؒ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب چھ روزہ محافل حضرت سلطان الہند خواجہ خواجگان سید معین الدین حسن سنجری ؒ کے سلسلے کی تیسری محفل 3 رجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔