بیروت۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی کارکنوں نے جنیوا میں بشارالاسد حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ امن بات چیت میں شامل اپوزیشن نمائندوں سے درخواست کی ہیکہ وہ باغیوں کے طاقتور گڑھ حمص کے گذشتہ 600 دن سے جاری فوجی محاصرہ کی برخاستگی کا مطالبہ کریں۔ عرب لیگ ۔ اقوام متحدہ کے قاصد لخدر براہمی کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ بشارالاسد حکومت نے باغیوں کے زیرکنٹرول علاقہ سے خواتین اور بچوں کی گذر کیلئے محفوظ راستہ فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ حمص کے کارکنوں نے یہ اپیل جاری کی۔ لخدر براہمی نے اتوار کو امید ظاہر کی تھی کہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں انسانی امداد کے قافلوں کو داخلہ کی اجازت دی جائے گی لیکن تاحال ایسا نہیں ہوسکا ہے ۔