دمشق ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر حمص سے اتوار کو مزید 600 شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔ حمص میں تقریباً 2500 افراد زائد از ایک برس سے محصور ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیرنگرانی شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان طے شدہ معاہدہ کے تحت حمص میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس مقصد کیلئے 7 فروری سے شروع ہونے والی فائربندی گزشتہ روز اتوار کو ختم ہو گئی۔