حمزہ طاہر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں شامل

ایڈنبرا۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام)اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کیلئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا، رواں ماہ کھیلے جانے والے دو ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے اسکاٹش اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔منتخب ٹیم ہالینڈ میں ہونے والی سہ رخی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔مائیکل جونز اور پریسٹن مومسین کی جگہ گریگ ویلس اور حمزہ طاہر کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے ۔10جون کو انگلینڈ کیخلاف بھی یہی کھلاڑی ونڈے کھیلیں گے۔اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائیل کوئٹزر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے ہی نہیں کرکٹ اسکاٹ لینڈ کیلئے بھی یہ ایک اہم موقع ہے کہ اسے دو بڑی ٹیموں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔کسی دباؤ کا شکار ہونے کے بجائے روایتی انداز سے حریف ٹیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کیخلاف سیریز اور سہ رخی سیریز کے مقابلوں میں اسکاٹ لینڈ کی قیادت کائیل کوئٹزر انجام دیں گے جبکہ تجربہ کار کھلاڑی رچی بیرنگٹن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔