حمزہ احمد کا آل راؤنڈ مظاہرہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بوسٹن مشن ہائی اسکول اور لٹل فلاور کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ میں فاتح ٹیم کیلئے بوسٹن مشن ہائی اسکول کے کپتان حمزہ احمد صدیقی کے آل راؤنڈ مظاہرہ نے کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بوسٹن  مشن ہائی اسکول کی ٹیم نے 318/2 رنز اسکور کئے جس میں حمزہ نے 74 گیندوں میں 101 رنز اور انیرودھ نے 117 رنز بنائے ۔ جوابی اننگز میں حریف ٹیم کو 62 رنز پر آل آؤٹ کرنے میں حمزہ نے 16/5 کے ذریعہ اہم رول ادا کیا۔