حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) حمایت نگر کے علاقہ میں ایک فینانسر کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ 39 سالہ سرجیت کمار جین گرمی کو لو لگنے سے فوت ہوگیا ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 39 سالہ سرجیت کمار جین جو پیشہ سے فینانس کا کاروبار کرتا تھا ۔ کل شام حمایت نگر میں اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور فوری طور پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بیگم پیٹ میں برقی شاک سے
ایک شخص کی موت
حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ محمد وسیم جو پیشہ سے ویلڈر تھا بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم کا بیٹا تھا ۔ کل رات علاقہ میں ایک ٹرانسفارمر کے قریب وہ برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔پولیس بیگم پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔