حمایت نگر میں سڑک حادثہ ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ 7؍ ستمبر ( سیاست نیوز) حمایت نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سری کانت ساکن سرورنگر کل رات حمایت نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔ نارائن گوڑہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔