حمایت نگر میں حقہ سنٹر بے نقاب، تین افراد بشمول مالک گرفتار

حیدرآباد7 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ حمایت نگر میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائے جانے والے حقہ سنٹر پر ٹاسک فورس پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے تین افراد بشمول مالک کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ایم شراون کمار جو سیلفی لیٹے نامی حقہ سنٹر چلا رہا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ مذکورہ حقہ سنٹر قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلایا جارہا تھا۔ جس کے نتیجہ میں وہاں دھاوا کرتے ہوئے شراون کمار اور اُس کے دو ملازم ایس سائی اور جی گنیش کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حقہ سنٹر کا انتظامیہ کم عمر لڑکوں کو بھی حقہ نوشی کی اجازت دے رہا تھا اور اس ضمن میں رجسٹر میں انٹری نہیں کی جارہی تھی۔ ٹاسک فورس پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے 8 حقے اور اُس میں استعمال کئے جانے والے فلیورس برآمد کرتے ہوئے پولیس نارائن گوڑہ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے حقہ سنٹرس کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں جس کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔