حماس کیلئے اشیاء کی اسمگلنگ ، 3 اسرائیلیوں کیخلاف مقدمہ

یروشلم۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اشیاء کی اسمگلنگ پر تین اسرائیلیوں کے خلاف آج الزامات عائد کئے گئے۔ انہوں نے اس بات سے باخبر ہونے کے باوجود یہ اسمگلنگ کی تھی کہ اس سے فلسطینی انتہا پسند تنظیم ’’حماس‘‘ کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میچا پیرٹیز یہورام آلون کے علاوہ ایک تیسرے شخص پر جس کا نام جاری نہیں کیا گیا، پیریشیا کی ضلعی میں فردِ جرم عائد کیا گیا ہے۔ ان پر غزہ میں ایک فلسطینی تاجر کے ساتھ لاکھوں امریکی ڈالر مالیتی مواد کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔