رفاہ ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے غزہ پٹی کی مصر اور اسرائیل کے ساتھ سرحد کے علاقہ رفاہ چوراہے کو گذشتہ ماہ طئے شدہ مفاہمتی معاہدہ کے مطابق آج فلسطینی اتھاریٹی کے سپرد کردیا۔ اس سپردگی سے اشارہ ملتا ہیکہ اسلامی تحریک حماس معاہدہ کی پابندی کرنا اور غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول فلسطینی اتھاریٹی کو سونپ دینا چاہتی ہے تاکہ الفتح تحریک کے ساتھ برسوں قدیم تنازعہ کی یکسوئی ہوجائے۔ اس سلسلہ میں مصر سے متصلہ سرحدی علاقہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں حماس کا پرچم اتار کر فلسطینی اتھاریٹی کا زرد اور سبز پرچم لہرایا گیا۔