کویت سٹی ۔ /20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حماس کے سربراہ خالد مشعل نے آج غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے تعلق سے امیر کویت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ واضح رہے کہ کویت اس وقت عرب لیگ کا سربراہ ہے ۔ سرکاری میڈیا اور سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تاہم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے ساتھ بات چیت کی تفصیلات نہیں بتائی ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غزہ کی صورتحال اور 13 دن سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کو روکنے کے مختلف امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ خالد مشعل آج صبح قطر سے یہاں پہونچے ۔ بعد ازاں وہ دوحہ واپس ہونے والے تھے جہاں صدر فلسطین محمود عباس سے ان کی ملاقات مقرر تھی ۔